بلوچستان کے علاقے زیارت سے گذشتہ دنوں اغوا ہونے والے پاکستانی فوج کے کرنل لئیق بیگ مرزا کے بعد اس کے لاپتہ کزن عمر جاوید کی لاش بھی برآمد ہوگئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی عمر جاوید کو گلہ گھونٹ کر مارا گیا ہے۔
واضع رہے کہ کرلئیق بیگ مرزا کی اغواو گرفتاری کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی اور بعدازاں اس کی لاش برآمد ہوگئی تھی۔
بی ایل اے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ کرنل لئیق بلوچوں کی جبری گمشدگی میں براہ راست ملوث تھے،اسی لئے اسے موت کی سزا دی گئی ہے۔
کرنل لئیق و اسکے کزن کی اغوا کے فوراً بعد زیارت و گردونواح کے علاقوں میں زمینی و فضائی آپریشن شروع کی گئی تھی جس میں آئی ایس پی آر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس آپریشن میں بی ایل اے کے گیارہ ارکان کومار دیا گیا ہے۔
لیکن بی ایل اے کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔