بلوچستان کے ضلع میں خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او (SHO) پولیس اور موجودہ سی ٹی ڈی (CTD) آفیسر عید محمد عیدو ہلاک ہوگئے۔
واقعہ خاران شہرمیں نوروز آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عید محمد محمدحسنی کو ہلاک کردیا۔
ہلاکت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آرہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عید محمد کا شمار پاکستانی فوج و انٹیلی جنس کے قریب ترین پولیس افسران میں کیا جاتا ہے۔
واقعہ نوروز آباد روڈ پر ان کے رہائش گاہ کے قریب پیش آیا تاہم ان کا آبائی علاقہ کلی مچھیان بتایا جاتا ہے۔
ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن خاران میں بلوچ مسلح قوتیں سرگرم ہیں۔