پراؤنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 64افراد ہلاک، جبکہ 7سو سے زائد مکانات منہدم ہونے کے علاوہ پل اور ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پراؤنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دیا جس کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران پیش آئے مختلف واقعات میں 64 اموات ہوئیں اور 49افراد زخمی ہوئے۔
مرنے والوں میں 18مرد، 24خواتین اور 22بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران 730مکانات تباہ ہوئے جبکہ 6پل اور 2ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے کوئٹہ، ژوب، پشین، کوہلو، کیچ، پنجگور، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ زیادہ متاثر ہوئے۔