بلوچستان کے علاقے مستونگ،سوراب و قلعہ عبداللہ میں خاتون سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔
سوراب میں گدر کے علاقے کلغلی میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔
لیویز کے مطابق گزشتہ شب گدر کے علاقے کلغلی میں حبیب اللہ اور مسمات ص کو گولیاں مار کر قتل کر کے انکی لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالوہاب لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچ گئے۔
لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثائکے کے حوالے کر دی گئیں۔
مزید کارروائی جا ری ہے۔
دوسری جانب مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پڑنگ آباد سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دی گئی ہے۔
ذرائع بتایا گیا کہ نعش پرانی ہے جسے ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔
دریں اثنا ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیم میں 11سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے کلی لیرئی کاکوزئی میں گڑنگ ڈیم میں 11سالہ بچہ رفیع اللہ ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔