بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریو ں سے8ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی۔
تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں 8 ڈیم ٹوٹ گئے ہیں جبکہ کان مہتر زئی کے ڈیم میں بھی شگاف پڑگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدید سیلاب سے اب تک 77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے مختلف واقعات میں خانہ بدوشوں کی سیکڑوں جھونپڑیاں اور مویشیوں کے بہہ جانے کے ساتھ عورتوں اور بچوں سمیت 5 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک جبکہ 2 خواتین اور 3 بچے لاپتہ ہوگئے ہیں۔