منگچر میں 2 ریاستی آلہ کاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے دو مقامی آلہ کاروں کو پینزئی ڈیم کے مقام پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

دشمن کے آلہ کار رحیم دین ولد شہباز اور قادر بخش عرف شنگ ولد عبدالفتاح گذشتہ کئی سالوں سے دشمن کے پیرول پر کام کررہے تھے۔

مذکورہ افراد ناگاہو، شور پارود اور گرگینہ میں فوجی آپریشنوں میں براہٍ راست ملوث تھے۔ علاوہ ازیں مذکورہ دونوں افراد بلوچ نوجوانوں کے جبری گمشدگیوں اور ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ بلوچ سرمچاروں کی گذرگاہوں کی نشاندہی میں بھی ملوث تھے۔

قومی غداری کے جرم کی پاداش میں سرمچاروں نے ان ریاستی آلہ کاروں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔

بلوچ لبریشن آرمی بارہا یہ واضح کرچکی ہے کہ قومی غداری کا سزا موت ہے، جو لوگ چند مراعات و پیسوں کی خاطر قومی تحریک آزادی کے خلاف سرگرم ہیں انہیں ہرگز بخشا نہیں جائیگا۔

بی ایل اے جوہان اور ناگاہو کے علاقے میں دشمن کے پیرول پر کام کرنے والے ریاستی آلہ کاروں کو تنبیہہ کرتی ہے کہ انکی مکمل نشاندہی ہوچکی ہے۔ وہ بلوچ قومی تحریک کیخلاف کام کرنے سے باز آجائیں بصورت دیگر عبرتناک انجام کیلئے تیار رہیں۔

Share This Article
Leave a Comment