بلوچستان کے علاقوں منگوچر،کوئٹہ اور دکی میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔
منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت رحم دین ولد شہباز خان بنگلزئی اور قادر بخش ولد عبدالفتاح لہڑی کے ناموں سے ہوگئی۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ ہلاک ہونے افراد منگوچر سے جوہان موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پینزئی ڈیم منگچر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔
نعشوں کو قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
اسی طرح کوئٹہ کے علاقے کلی گوہر آباد لانگو چوک کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہفتہ کی صبح کوئٹہ کلی گوہر آباد لانگو چوک کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے وقاص آحمد ولد بشیر احمد ابڑونامی شخص کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 25سال ہے۔
فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثے کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
دریں اثنا دکی میں غریب آباد کے علاقے کلی حاجی انار کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالکریم ولد سمندر دادخیل ناصر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
پولیس کے مطابق وجہ عناد رکشہ چھیننے کا تنازع ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق مقتول کے جسم پر چھریوں اور گولی لگنے کے نشانات ہیں۔