کوئٹہ،خضدار و تمبو میں 3 خواتین سمیت 5افرادقتل،دکی میں کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے جمعرات کے روز دو خواتین کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کچلاک کے علاقے بائی پاس سے پولیس نے دو خواتین کی نعشیں قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچادیں۔

پولیس کے مطابق بظاہر عورتوں کو کہیں اور قتل کرکے انہیں بعدازاں یہاں پھینکا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس مزید کاروائی کررہی ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

اسی طرح تمبو میں باباکوٹ کے علاقے میں مسلح افرادنے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے ایک خاتون کوقتل اور اس کی بیٹی کوشدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق بابا کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے 40سالہ پروین زوجہ محمد نور کو قتل اور اس کی بیٹی مسمات زیبا دختر محمد نور کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

دریں اثناخضدار میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔

پو لیس کے مطابق جمعہ کو خضدار کے علا قے باغبانہ لونڈو کراس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مو ٹر سائیکل سوار باپ عبد الکریم اور بیٹا رسول ہلاک ہو گئے۔

پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید کاروائی جا ری ہے۔

ادھردکی میں کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دکی میں کوئلہ کان میں کا م کر تے ہوئے ٹرالی کی زد میں آکر احمد شاہ نامی کانکن ہلاک ہو گیا۔

کان انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش افغانستان روانہ کر دی گئی۔

مزید کاروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment