کراچی: تیز بارش کے باوجودبلوچ لاپتہ کا احتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی میں تیز بارش کے باوجود جبری لاپتہ ہونے والے بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی عمل کراچی پریس کلب کے باہر گیارہویں روز میں داخل ہوگیا۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے منگل کے روز اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

لاپتہ فرد عبدالحمید زہری کی بیٹی اپنے والد کی بازیابی کے لئے ان کی تصویر لے کر احتجاج کرتی رہی۔ اور اپنے بابا (والد) کی رہائی کے لئے نعرے لگاتی رہی۔

احتجاجی کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی کیمپ کی قیادت بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ کررہی ہے۔

لواحقین نے کہا کہ حال ہی میں کراچی سے سندھ حکومت کی سرپرستی میں بے شمار بلوچ طلبا اور نوجوانوں کو اٹھایا گیا اور مزید لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والے تمام افراد کو رہا کیا جائے۔ جن میں عبدالحمید زہری، سعید احمدولد محمد عمر، محمد عمران ولد محمد حنیف، شوکت بلوچ، اور نوربخش ولد حبیب شامل ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment