بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
دھماکا زیارت کے علاقے منگی ڈیم کے قریب پاکستان آرمی کے قافلے پر کیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں پاکستان آرمی کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ہے۔
دھماکے میں لائس نائک قمرنامی ایک ہلاک ہوگیا جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے آرمی کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق لیویز فورس کے اہلکاروں کو جائے وقوعہ کے طرف روانہ کردیا گیا ہے۔