بلوچستان کے علاقوں دکی اور ژوب میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔
دکی میں دمڑ کول کانٹہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت علی محمد ولد ندا محمد قوم شادیزئی ناصر کے نام سے ہوگئی ہے۔
نعش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقع لین دین کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔
دوسری جانب ضلع ژوب میں معمولی تکرار پر بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے خوستی میں لڑائی کے دوران بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی محمد ایوب ہلاک ہوگیا۔
لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق بھائی نے لڑائی کے دوران فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی محمد ایوب کو قتل کردیا۔