خضدار و حب میں فائرنگ وٹریفک حادثے سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقوں خضدار اور حب میں فائرنگ اور ٹریفک کے دو مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

خضدار کے کھنڈ رسول آباد ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے حاجی خان میراجی نامی ایک شخص پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حاجی خان موقع پر ہلاک ہوگیا۔

لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کے درمیانی رات سندھ بلوچستان کے سنگم حب ناکہ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 50سالہ نثار ولد چھوٹے خان سکنہ بوہرہ پیر رنچھو لین کراچی زخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جس کی نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچادیا گیا۔

بعدازاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment