بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ کی لاپتہ افراد کے حوالے سے حالیہ بیان جس میں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا گیا ہے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
کتنے شرم کی بات ہے! جبری گمشدگی کے ریاستی پالیسی کو ختم کرنے کی یقین دہانی کے بجائے پاکستان کے وزیر برائے انسانی حقوق اس کیلئے جواز پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ بلوچ معاشرہ اور بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کے احتجاج کو بھی منفی انداز میں پیش کرتا ہے۔
واضع رہے کہ پاکستان کے انسانی حقوق کے وزیر اپنے بیان میں جبری گمشدگیوں میں ملوث سیکورٹی فورسز کی دفاع بھی کر رہے ہیں۔