خضداروخاران میں راکٹ حملہ وفائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

خضدار میں ایک قبائلی شخص کے گھر پر راکٹوں سے حملہ اور خاران میں فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

بلوچستان کے ضلع خضدارکے علاقے زہری چشمہ ثمری میں ایک قبائلی شخص کے گھر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب زہری چشمہ ثمری میں نا معلوم مسلح افراد نے میر حاصل خان جتک نامی قبائلی شخص کے گھر پر چاروں سمت سے حملہ کر کے فائرنگ کی اور راکٹ داغے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ایک گھنٹے تک دونوں جانب سے شدید فائرنگ جاری رہی۔

واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، تاہم قبائلی شخصیت کے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کچھ جانور وں کی بھی ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب خاران کے علاقے کلان سید حیدر شاہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عبدالرحمن ولد یار محمد ملازئی ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment