کوہلو: سیلابی نالے میں کار بہہ جانے سے 5 افرادہلاک

0
187

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کٹ منڈائی بیجی ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کے نتیجے یں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام نے کے مطابق گاڑی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے اور تمام کٹ منڈائی سے سبی کی جانب آ رہے تھے، کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

لیویز کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے والے افراد میں سبی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

واقعے کے بعد اہل علاقہ کی مدد سے لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ زخمی افراد کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کی اطلاعات ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث بلوچستان کے متعدد علاقوں میں نظام زندگی درھم برھم ہوچکا ہے، بارکھان میں 4 دنوں سے بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here