بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 2 مشتبہ افراد کی گرفتاری و اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے بڑا آپریشن کیا۔
اس آپریشن میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیاہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں ماضی میں سی ٹی ڈی و ایف سی سمیت پاکستان کی دیگرسیکورٹی فورسزکی جانب سے جعلی آپریشنز و جعلی مقابلوں میں متعدد ایسے افراد کو قتل کیا گیا جو پہلے سے جبری گمشدگی کے شکار تھے۔