دودا اور گمشاد کی بازیابی سے تشددو گرفتاریاں ضائع نہیں ہوئیں، سمی بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رہنما سمی دین بلوچ نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلاپتہ بلوچ طالب علم دودا بلوچ اور گمشاد بلوچ کی بازیابی پر مسرت کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”لاپتہ طالب علموں کی بازیابی سے اطمینان ہوا کہ کہ تشدد، لاٹھی چارج و گرفتاریاں ضائع نہیں ہوئیں، لاپتہ افراد کے لواحقین کو غور کرنا ہوگا کہ ان کے بغیر کوئی کچھ نہیں کرسکتا ہے۔

سمی دین بلوچ نے مزید لکھا کہ گمشدہ افراد کے لواحقین کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ کس طرح اپنے پیاروں کی بازیابی کی جنگ لڑی جائے کیونکہ جب تک لواحقین ساتھ نہیں ہونگے تب تک کوئی کچھ نہیں کرسکتا ہے۔

https://twitter.com/SammiBaluch/status/1536613122240303104
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment