بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک سورینج میں پولیس تھانہ کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے حبیب اللہ کول مائن کمپنی کے 4 ملازمین کو اغوا کرلیا۔
مغوی شیر بہادر، وقاص اور نہر کا تعلق پنجاب سے جبکہ مہران کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مردان سے بتایا جارہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ شب 20 سے 25 مسلح افراد علاقے میں داخل ہوئے اور مزدوروں سے مائن منیجر شیر بہادر کے گھر کا پتہ معلوم کیا۔
مسلح افراد سیدھے ان کے گھر گئے اور مائن منیجر سمیت 4 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کے مطابق مغویوں میں دو مائننگ انجینئرز بھی شامل ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔