بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے زرغون کے علاقے ولی تنگی اور گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے جہاں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آبادیوں پررات گئے شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون میں واقع ولی تنگی اور گردونواح کے پہاڑی سلسلوں میں فوج کی جانب سے جارحیت اور شیلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ولی تنگی، ہنہ اُڑک اور گردونواح کے پہاڑی سلسلوں میں فوج کی جانب سے آج صبح سے شروع ہونے والا آپریشن تاحال جاری ہے۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے والے جارحیت میں فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا جوکہ ہنوذ رات کے وقت بھی جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج علاقوں میں عام آبادی اور مال مویشیوں پر شیلنگ کررہی ہے جہاں جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔