بلوچستان کے مختلف علاقوں ضلع کوہلو، بارکھان، خاران اورخضدار میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے زیر آب آگئے۔
خضدار کے علاقے کلی جعفرآباد میں دیوار گرنے سے ایک بچہ موقع پرہلاک ہوگیا۔
خاران میں طوفانی ہواؤں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے۔
خاران شہر اور گردونواح میں عصر کے وقت سے عشاتک گرد آلود طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں رہا جس سے بجلی معطل اور نیٹ سسٹم متاثر رہنے کے ساتھ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
تمام معاملات زندگی بری طرح متاثر رہی، خاص کر دمے کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات جاری کردیں۔
بتایا جاتا ہے کہ بلوچستان کے شمالی مشرقی اور ساحلی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔