بلوچستان کے علاقے قلات سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
لاش کی شناخت اور نگزیب سکنہ لونی روڈ کلی برحانی سبی کے نام سے ہوئی ہے۔
پو لیس کے مطابق لاش قلا ت کے علا قے گرانی کراس کے قریب قومی شاہراہ سے ملی ہے۔ جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کارروائی جا ری ہے۔