سی ٹی ڈی کا دادو سے ایس آر اے کے کارکن کی گرفتاری کادعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دادو سے سندھ ریولوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ایک کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع دادو میں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص منظور حسین کو گرفتار کرلیا۔

دعوے میں کہا گیا ہے کہ چھاپہ مار ٹیم نے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، بال بیرنگ اور ریموٹ کنٹرول بھی برآمد کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام نے مزید دعویی کیا تھا کہ ملزم کا ایک ساتھی اللہ ڈنو کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے حالیہ دھماکے میں ملوث تھا۔

واضع رہے کہ اللہ ڈنو حال ہی میں کراچی میں سی ٹی ڈی کی ایک جعلی کارروائی میں مارا گیا تھاجسے کراچی کے کھاردر بم دھماکے میں لنک کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس کی کسی قسم کی کوئی لنک ثابت نہ ہوسکی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment