خاران میں فورسز ہاتھوں 2نوجوان جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبراً حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت حبیب جہنگو اور انضمام زہری کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے گزشتہ رات خاران شہر میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے خاران بابو ابراہیم مسجد کے قریب سے حبیب جہنگو کو ان کے گھر سے حراست میں لیا اور دریں اثنا خاران شہر میں قلعہ سکول کے قریب رہائش پذیر انضمام زہری کو بھی حراست میں لیا اور دونوں افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حبیب جہنگو پیشے سے فٹبالر جبکہ انضمام زہری طالب علم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment