پنجگور و حب میں فورسز ہاتھوں 2 افراد لاپتہ،3افرادٹریفک حادثے سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے افراد کو فورسز نے پنجگور کے مرکزی علاقے چتکان اور تحصیل پروم سے حراست میں لیا ہے۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گذشتہ شب فورسز نے پنجگور کے علاقے چتکان غریب میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والا نوجوان کی شناخت محمد الیاس ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب تحصیل پروم کے رہائشی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بھائی عبدالرحمن بلوچ سکنہ پروم گیشتی کو فورسز نے تین نومبر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

دریں اثنابلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ٹریفک حادثے سے خواتین و بچوں سمیت 3افرادہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حب میں بائی پاس پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے چار راہگیروں کو کچل ڈالا۔جن میں دو خواتین اور بچے سمیت تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

Share This Article
Leave a Comment