نوشکی میں فورسز جانب یوریا کھاد کی ترسیل روکنے کیخلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے یوریا کھاد کی ترسیل روکنے کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی نے احتجاج کرکے مل کے مقام پر کوئٹہ تفتان آر دی ڈی شاہراہ بلاک کردیا۔

روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جمعہ روزکے زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر مل کے مقام پر کوئٹہ تفتان آ ر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر و عہدیداروں نے بتایا کہ ایف سی پنجپائی کی جانب سے نوشکی کے زمینداروں اور ڈیلرز کے یوریا کھاد نوشکی آنے نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے یہاں کے زمیندار کسانوں کو فصلات کے لیئے یوریا دستیاب نہیں۔

تین گھنٹے سے زائد قومی شاہراہ بلاک ہونے پر ایف سی کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا وقاص علی نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی و دیگر مظاہرین سے مذاکرات کیا اور جلد مارکیٹ میں زمینداروں کے لئے یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

مظاہرین پرامن طور منتشر ہو گئے۔

اس موقع پر بی این پی کے سی اے سی کے ممبر میر خورشید جمالدینی،زمیندار میر ہدایت اللہ سرپرہ و دیگر زمیندار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Share This Article
Leave a Comment