بلوچستان ہائی کورٹ نے پنجگور گچک سے کمسن بچے اور 2خواتین سمیت پانچ افراد کی گمشدگی پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو عدالت طلب کرلیاہے۔
پیر کے روز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران بینچ نے شاہ بی بی،بی بی شہزادی، سوراب،عبدالرحمن اور دو ماہ کے بچے کی گمشدگی پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو 24مئی بروز منگل کونوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔