بی این ایم کابلوچستان میں انسانی حقوق صورتحال پر توجہ مرکوز کرنیکا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ہیومین رائٹس ڈیپارٹمنٹ کا ایک اجلاس سیکریٹری ڈاکٹر ناظرنور کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کی فعالیت اور انسانی حقوق کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

ایچ آر ڈیپارٹمنٹ بی این ایم کے جاری کردی بیان کے مطابق ادارے کو بلوچستان بھر میں فعال کرنے کے لیے ٹیم ورک تشکیل دی گئی ہے جو جلد کام شروع کرئے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این ایم کا انسانی حقوق کے حوالے سے حال ہی میں تشکیل دیا گیا ادارہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس بنائے گا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مستند معلومات کو عام کرنے کے لیے جدیدطرز پر ایک ویب سائٹ بھی پبلش کی جائی گی جس میں جبری گمشدگیوں سمیت بلوچستان میں انسانی حقوق کی تمام صورتحال کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

ادارہ جبری گمشدگیوں کی ابتدائی رپورٹ کی بروقت اشاعت، ڈیٹا انفارمیشن اور ڈاکومنٹری بنانے پر بھی توجہ مرکوز رکھے گا۔

Share This Article
Leave a Comment