دکی میں 2 کوئلہ کانکن حادثے سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کانوں میں 2مختلف حادثات کے نتیجے میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے2کان کن ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے ایک مقامی کوئلہ کان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے سخی داد ولد خدائے داد ناصر سکنہ افغانستان ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن عبدالواجد سلیمان خیل ساکن افغانستان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے دونوں کانکنوں کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment