مستونگ میں فائرنگ سے باپ کا رہنماہلاک،کراچی میں ایک شخص لاپتہ

0
256

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے بی اے پی مستونگ کے سینئر رہنماء ماما نور احمد بنگلزئی کوہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ بازار میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے سامنے نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان عوامی پارٹی مستونگ کے سینئر رہنما ماما نور احمد بنگلزئی کوہلاک کر دیااور موقع سے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مُلا منیر ولد حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ شب سندھ رینجرز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here