بلوچستان حق دو تحریک کی اپیل پر بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف تربت سمیت ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
تربت میں ہڑتال کے دوران سینما چوک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی گئی ہے۔
ادھر تمپ، مند، بلیدہ اور ناصر آباد میں بھی نورجان بلوچ کی جبری گرفتاری اور بلوچ شاعرہ حبیبہ پیرجان کی کراچی سے جبری گمشدگی پر ہڑتال کی جارہی ہے۔

آج ہونے والے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی، جماعت اسلامی کیچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور تربت سول سوسائٹی نے کررکھی ہے۔
دوسری جانب انجمن تاجران تربت نے رات گئے تک ہڑتال کال کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی اور دکانداروں کو ہرصورت دکانیں کھولنے کی تاکید کی تھی تاہم صبح سے مشتعل نوجوان بڑی تعداد میں تمام رکاوٹوں کے باوجود شہر آئے اور دکانیں بند کرکے مرکزی فدا شہید چوک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی۔