کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔

تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال، ظہوربلیدی، عارف محمد حسنی، سلیم کھوسہ، نوابزادہ طارق مگسی، مٹھاخان کاکڑ اور سرفرازڈومکی کے دستخط ہیں۔

تحریک پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصغراچکزئی، نعیم بازئی اورشاہینہ کاکڑ جبکہ پی ٹی آئی کے سرداریارمحمد رند، بی بی فریدہ، نعمت زہری اورمبین خلجی کے دستخط ہیں۔

اس موقع پر اراکین بلوچستان اسمبلی نے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوام پارٹی کے سربراہ جام کمال نے کہا کہ ہمارا پی ڈی ایم سے اتحاد تھا۔ ہم نے ایک لائحہ عمل کو طے کرنا ہے، یقینی طور پر بلوچستان عوامی پارٹی نے سب چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔دوستوں کے ساتھ کے بغیر ایسا اقدام اٹھانا ممکن نہیں۔ قدوس بزنجو سے ہماری توقعات بہت زیادہ تھیں جو بلوچستان میں اچھے طرز عمل کے حوالے سے تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان حکومت کے حوالے سے یہ بات سامنے لارہے ہیں کہ حکومت میں احتساب کا عمل ہونا چاہیے۔ میں نے اپنے دور میں خرابی دیکھ کر استعفیٰ دیا۔ ہم سب بلوچستان کے بہتر مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ چل رہے ہیں۔زبان کو سیاست میں رہ کر پورا کرنا ہوگا، ہمارے لوگ اپنی زبان پر قائم رہے۔

Share This Article
Leave a Comment