زہری میں مرد و خاتون قتل،مچھ میں ٹریفک حادثے سے بچی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے زہری اور مچھ میں دو مختلف واقعات میں خاتون وبچی سمیت3افراد ہلاک ہوگئے۔

خضدار کے تحصیل زہری میں جمعرات کی درمیانی شب نورگامہ قدیم میں فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک مرد قتل کردیئے گئے۔

قتل ہونے والے مرد کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے۔

دوسری جانب مچھ کے علاقے میں ٹریفک حادثے سے ایک بچی ہلاک جبکہ چار خواتین زخمی ہوگئیں۔

لیویز کے مطابق بدھ کو مچھ کے قریب تیز رفتار گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک جبکہ چار خواتین زخمی ہوگئیں۔

لیویز نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment