کوئٹہ سے ملنے والی 4 لاشیں لاوارث قرار دیکر دفنادی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے ملنے والی 4 لاشوں کو لاوارث قرار دیکر دفنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو ایدھی حکام نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی چار لاوارث میتوں کی دشت قبرستان میں تدفین کردی۔

یہ لاشیں مختلف اوقات میں شہر سے ملیں تھیں جن کے ورثاء معلوم نہ ہونے پر انکی تدفین کردی گئی۔

واضع رہے کہ بلوچستان سے ملنے والی اکثر لاشیں لاپتہ افراد کی ہوتی ہیں لیکن انتہائی مسخ شدہ اور ہڈیوں میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہوپاتی اور نہ ہی سرکاری سطح پران کی ڈی این اے کرانے کاکوئی سہولت موجود ہے جس کی وجہ سے ان کی فیملی ان کی شناخت کرنے سے قاصر رہتے ہیں جس کی بنیاد پر انہیں لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment