افغانستان: آرمی اہلکار نے اپنے 9 ساتھیوں کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے صوبے زابل کے ضلع ارغنداب میں افغان آرمی کے اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دیگر 9 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

اپنے ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کا اسلحہ،گاڑی اور دیگری سازو سامان لیکر طالبان کے ساتھ شامل ہوگیا۔

زابل کے سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تصدیق کردی۔

افغانستان میں امریکہ و طالبان کے درمیان امن معاہدے پہ دستخط کرنے کے بعد بین الافغانی مذاکرات کا آغاز ہونا تھا تاہم افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے مختلف امور پہ متفق نہ ہونے کے سبب تاحال مذاکرات کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment