کراچی میں دھماکا،خاتون ہلاک، 12 افراد زخمی

0
311

پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہرکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 12 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر تقریباً 21 برس بتائی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکا کھارا در تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔

بعض ذرائع بتا رہے ہیں کہ یہ دھماکابولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام میں ہوا ہے جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، سول اسپتال میں خاتون سمیت 12 زخمی پہنچائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here