ہوشاپ میں فورسزہاتھوں خاتون لاپتہ، علاقہ مکینوں کا احتجاج، سی پیک روڈ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں آج بروزپیر کوپاکستانی فورسز نے ایک گھر میں چھاپہ مارکر ایک خاتون کو جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے اہلکاروں نے ایک گھر پرچھاپہ مارکر نور جان زوجہ فضل نامی ایک خاتون کو حراست میں لے کرجبری طورپر لاپتہ کردیا۔

واقعہ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ کو بلاک کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے۔

سرکاری سطح پراس واقعہ کی تصدیق نہ ہوسکی۔

Share This Article
Leave a Comment