امریکا: کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 1شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق واقعہ کیلی فورنیا کے لگونا ووڈ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔
امریکی ریاست نیویارک میں نسل پرست سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کیشہر بفلو کیسپراسٹورمیں فائرنگ سے10 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment