ضلع پنجگور: فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جابحق تین زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پنجگور فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں ایک شخص قتل، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے بس ٹرمینل کے قریب ایک گیٹ میں دو سگے بھائیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے خدادوست قوم لہڑی ہلاک جبکہ اسکا بھائی عبدالباسط زخمی ہوگئے

دونوں بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے جو پنجگور میں مزدوری کرتے تھے اسی ایریا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں امان جان نامی شخص شدید زخمی ہوگیا

جبکہ سوردو میں مسلح افراد نے عبداللہ نامی شخص کو گولیوں سے چھلنی کردیا پولیس کے مطابق عبداللہ ٹریکٹر پر ریتی لوڈ کررہا تھاکہ اسی اثنا میں وہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنا، پنجگور میں 24گھنٹوں کے دوران تین مختلف واقعات پر شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل چکا ہے

جبکہ گزشتہ رات تارآفس کے ایریا میں اختر میڈیکل سے بھی چور نقدی چوری کرکے لے گئے

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment