ڈیرہ بگٹی میں عالی بگٹی کے قلعے پر حملہ،حب میں روڈ حادثے سے خاتون ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سغاری سوئی میں بگٹی قبیلے کے نام نہادسربراہ نواب عالی بگٹی کے رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

عالی بگٹی قلعے کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواب عالی بگٹی کے گن مینوں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیاہے۔

کہا جارہا ہے کہ حملہ آور اپنا اسلحہ چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر اپنے زخمی ساتھی کو اپنے ساتھ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تاہم آزاد ذرائع سے اس خبر کی صداقت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ نواب عالی بگٹی کے قلعے پرحملے کے خلاف لوگوں نے شدید نعرے بازی کی۔

دوسری جانب حب میں شاہ نورانی کراس کے قریب کوچ اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دوسری خاتون زخمی ہوگئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق شاہ نورانی کراس پر کوچ اور سوزکی میں تصادم کے نتیجے ایک خاتون ہلاک اور دوسری خاتون زخمی ہوگئی۔جنہیں سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

ہلاک خاتون کی شناخت زاہدہ زوجہ نورمحمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی یاسمین زوجہ اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment