ڈیرہ اللہ یار، کوئٹہ و قلات میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت5افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار، کوئٹہ اور قلات میں مختلف واقعات و حادثات میں خاتون سمیت5افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں ملزم نے بھتیجے اور بھانجی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نواحی گاوں جان محمد رند میں ملزم کریم بخش میرجت نے رائفل سے فائرنگ کرکے بھتیجے ظفراللہ اور بھانجی سلطانہ بیگم کو قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع پر پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے ٹیم اہلکاروں اشرف مگسی و دیگر کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور دونوں نعشیں سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچائیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاکے حوالے کردی گئیں پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

دریں اثنابلوچستان کے دارلحکومت کو ئٹہ کے وسطی علا قے ٹیکسی اسٹینڈ سے اییک شخص کی نعش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز کو ئٹہ کے مرکزی علاقے ٹیکسی اسٹینڈ سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہو ئی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے۔

علاوہ ازیں کو ئٹہ کے نواحی علا قے مشرقی با ئی پا س پر زرنج کی ٹکر سے ایک شخص جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مشرقی با ئی پا س پر زرنج نے ایک شخص کو ٹکر ما ر دی جس کے نتیجے میں وہ جا ن کی با زی ہا ر گئے متوفی شخص کی شناخت 25سالہ علی حیدر سکنہ جتک اسٹاپ سے ہو ئی ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی متعلقہ پو لیس کر رہی ہے۔

اسی طرح قلات میں نوجوان نے گلے میں رسی ڈالکر خودکشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق قلات پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سول ہسپتال قلات میں ایک نعش لائی لائی گئی ہے۔

ایس ایچ او قلات ہمراہ قلات پولیس سول ہسپتال قلات پہنچ گئے۔ جہاں پر لائی گئی نعش جس کا نام ممتاز احمد ولد عبد الکریم قوم مینگل سکنہ ڈیری فارم کوئنگ قلات بعمری 24,25سال معلوم ہوا مذکورہ کے ورثا اور بھائی کے مطابق ممتاز احمد نے گھر کے مہمان خانہ میں گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کی ہے اور مذکورہ کے بھائی کے مطابق ممتاز احمد کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ خود موقع کا ملاحظہ کر رہے ہیں مزید قلات پولیس جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکھٹا کرکے کارروائی کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment