پنجگور اورکوئٹہ میں دھماکا و فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ضلع پنجگور میں فائرنگ و دھماکے کے دو مختلف واقعات میں ایک خاتون ہلاک ہوگیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پنچگور کے علاقے خدابادان میں دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے فوراًبعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ دھماکہ اور فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

تاہم دھماکے کی جگہ اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ کے سریاب روڈ مل صدام پھاٹک کے قریب ایک گھر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگیا۔

جس کی عمر 18سال بتائی جارہی ہے۔

جس کی میت سکنہ سریاب مل سے چیھپاایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقع کے اطلاع ملتے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment