لاپتہ بلوچ طالب علم کی جبری گمشدگی پرایمنسٹی انٹرنیشنل کااظہار تشویش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کے عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے لاہور سے گرفتار بلوچ طالب علم بیبرگ امداد کے مسئلے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اگر مذکورہ طالب علم نے کوئی جرم کیا ہے تو قانون کے عدالت میں پیش کیاجائے اور مقدمہ کی شفاف سماعت کی جائے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان پر مقدمہ چلایاگیا تو موت کی سزااطلاق نہ کیاجائے۔

دریں اثناایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیبرگ امداد کی گرفتاری پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے فوری طورپر انہیں منظر عام پر لانے کامطالبہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہاگیا کہ ان کی عدالت میں پیشی یقینی بنایاجائے جن الزامات کا سامنا ہے ان کی سماعت سویلین عدالت میں ہو۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پنجاب یونیورسٹی میں بیبرگ امداد بلوچ کیلئے احتجاج کرنے والے طلباپر تشدد کابھی مذمت کیا ہے اور انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے تشدد کرنے والے اہلکاروں کیخلاف موثر کارروائی کیاجائے۔

Share This Article
Leave a Comment