کراچی سے جبری گمشدگی کے شکار ڈاکٹر دلدار بلوچ بازیاب

0
212

پاکستان کے صوبہ سند ھ کے مرکزی شہر کراچی سے گذشتہ روز پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ڈاکٹر دلدار بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں تربت کے ایک مقامی میڈیا گدروشیا پوائنٹ نے ڈاکٹردلدار بلوچ کے فیملی ذرائع کے حوالے سے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر دلدار بلوچ تربت کے رہائشی ہیں جنہیں گذشتہ روز کراچی میں سیکورٹی ایجنسیز نے چینی شہریوں پر ہونے والے فدائی حملے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جبکہ اسی طرح اداروں کی جانب سے اسلام آباد سے بھی ایک بلوچ طالب علم بیبرگ امداد کولاپتہ کیا گیا تھا جو ہنوز لاپتہ ہیں۔

ڈاکٹر دلدار بلوچ، بلوچ ڈاکٹر ز فورم کے مرکزی آرگنائزر ہیں اور ان کی گمشدگی کے بعد تنظیم کی جانب جاری کردہ بیان میں 24گھنٹوں کے اندر ان کی فوری رہائی کی عدم صورت میں شدید احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here