کوئٹہ و پنجگور میں فایرنگ سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

کوئٹہ و پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائپاس مگسی سٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فہیم نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جار ی ہے۔

اسی طرح پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجگور میں نامعلوم کی فائرنگ سے ایک شخص محمد یٰسین ولد شفیع محمد ہلاک ہو گیا۔

جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

فائرنگ کے بعدملزمان فرار ہو گئے۔

فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثے کے حوالے کر دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment