بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں سی ٹی ڈی نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں سی ٹی ڈی نے گذشتہ دنوں ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صفی ولد ماسٹر عبدالرزاق سکنہ وشبود پنجگور کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق واقعہ کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی نے حب چوکی میں گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اس وقت گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
دریں اثنابلوچستان کے ضلع کیچ سے انتظامیہ کو نعش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت سے انتظامیہ نے ایک شخص کی نعش برآمد کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی شناخت زبیر ولد اسماعیل سکنہ سرنکن تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لاش تربت کے علاقہ ناصر آباد سے برآمد ہوئی ہے تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، پولیس مزید تحقیق کررہی ہے۔