سری لنکن شہری کے قتل کیس میں 6 مجرموں کو موت کی سزا سنادی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔

عدالت نے کیس کے 7 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جب کہ 76 مجرموں کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا۔

خیال رہے کہ پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی فیکٹری کے منیجر تھے جنہیں گذشتہ سال 3 نومبر کو فیکٹری ملازمین سمیت سیکڑوں مظاہرین پر مشتمل ہجوم نے توہین مذہب کے نام پر بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا تھا۔

اگوکی پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ارمغان مقط کی درخواست پر راجکو انڈسٹریز کے 900 ورکرز کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 297، 201، 427، 431، 157، 149 اور انسداد دہشت گردی قانون کے 7 اور 11 ڈبلیو ڈبلیو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واقعے پر دنیا بھر کے لوگوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 12 مارچ کو واقعے میں ملوث 89 افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی، ان میں سے 80 ملزمان بالغ جبکہ 9 کم عمر تھے۔

Share This Article
Leave a Comment