کامریڈ مولا داد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، لعل بخش بلوچ

0
486

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سینئر ممبر لعل بخش بلوچ نے کامریڈ مولا داد کے وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ مولا داد نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی خدمت اور آزادی کے لیے جدوجہد میں صرف کی۔ آج ان کی خدمات پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پسماندگاں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامریڈ مولاداد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ زندگی کے کسی بھی حصے میں اپنے موقف اور سرزمین کے کیلئے جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here