ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے امن فورس کے 2اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب ڈیرہ بگٹی شہر سے تقریبا چالیس کلومیٹر دور نواحی علاقے سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں گھر میں موجود دو سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت گنہور خان اور لالے خان رامیزئی بگٹی کی ناموں سے ہوئی۔

گنہور خان قبائلی امن فورس کے رضا کار جبکہ لالے بگٹی ان کے چھوٹے بھائی تھے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہلاک افراد کے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment