لاہور ہائیکورٹ کا16 اپریل کونئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ کا حکم

0
198

پاکستان کے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کا الیکشن کرانے کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ 16 اپریل کو ہی وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے لیے ووٹنگ کرائی جائے۔

چیف جسٹس نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر 16 اپریل کو ووٹنگ کا عمل مکمل کرائیں اور تمام فریقین قانون اور آئین کے تحت زمہ داری نبھائیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کرانے میں مکمل تعاون کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے بھی اجلاس 16 اپریل تک ہی ملتوی کیا تھا، جس کے خلاف قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر درخواست گزاروں نے عدالت کا رخ کیا تھا۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے اس وقت حمزہ شہباز اور پرویز الہیٰ کے درمیان مقابلہ ہونا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہماری التجا یہ ضرور تھی کہ جلد از جلد الیکشن کروایا جائے مگر 16 کو بھی انتخاب قابل قبول ہے۔ ان کے مطابق چونکہ سپیکر کا مفادات کا تصادم ہے اس وجہ سے عدالت نے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات بحال کر دیے ہیں اور اب وہ یہ انتخابات کرائیں گے۔

ان کے مطابق اب کسی رکن کو ووٹنگ سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ یہ الیکشن میڈیا کے بغیر نہیں ہونا چائیے اور میڈیا کو ان انتخابات میں مکمل رسائی دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here