بلوچستان کے شہر خاران میں زورداردھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازوں سے شہرمیں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق عشاکے وقت خاران شہرمیں شدیددھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سُنی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سیکریٹریٹ روڈ کے قریب واقع پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی ایم آئی کے دفتر کے علاوہ دیگر متعدد دفتروں پر بیک وقت حملے ہوئے۔
حملے میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ سیکریٹریٹ روڈ پر قائم ایم آئی، ڈی سی، اور پولیس ایس پی کے دفاتر اور قریبی ایف سی مورچوں پر ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے قانون نافذکرنے والے ادارے کی آفس کے قریب ہوئے تاہم دھماکوں اور فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ خاران سیکریٹریٹ روڈ انتہائی حساس جگہ ہے جہاں انتظامہ کے علاوہ ایف سی ہیڈکوارٹرز اور ایم آئی کا دفاتر بھی موجود ہے۔